متحدہ عرب امارات

اگر آپ کی غیرموجودگی میں کوئی آپ کی پارک کی گئی گاڑی کو نقصان پہنچائے تو کیا کرنا ہوگا؟

خلیج اردو

دبئی: گاڑی جہاں انسان کی بنیادی ضرورتوں میں سے ہے وہاں یہ کچھ افراد کا شوق اور لائف اسٹائل کا اہم جز بھی ہوتا ہے۔ کچھ لوگوں کی گاڑی کی ساتھ اس کے قیمتی اثاثہ ہونے سمیت جذباتی وابستگی بھی ہوتی ہے۔

 

 یہ یقینی طور پر آپ کیلئے بڑی صدمہ ہوگا کہ آپ نے گاڑی پارک کی ہے اور آپ شاپنگ یا دیگر مصروفیات سے فراغت کے بعد جان جاتے ہیں کہ آپ کی گاڑی کو کوئی نقصان پہنچا چکا ہے۔

 

یہ بلاشبہ حیرت کی بات ہے جب آپ کی پارک کی گئی کار کو کوئی نقصان پہنچائے اور آپ اسے خراب حالت میں دیکھیں۔ آپ لاعلم ہے کہ یہ سب کس نے کیا اور طرح طرح کے اندیشے شروع ہوجاتے ہیں۔

 

صورت حال جتنی بھی پریشان کن ہو، جب آپ متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جو قانون کی بالادستی کا پیکر ہے تو آپ کو کچھ کرنے سے پہلے حکام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ قانون کسی بھی کار حادثے کی شدت سے قطع نظر پولیس کو اطلاع دینے کا تقاضا کرتا ہے۔

 

اس کیلئے ۹۹۹ ڈائل کریں اور آپریٹر کو بتائیں کہ کسی نامعلوم ڈرائیور نے آپ کی کار کو نقصان پہنچایا ہے اور آپ کو پولیس کی مدد کی ضرورت ہے۔ جس جگہ آپ موجود ہیں آپ کو اپنا مقام بتانے اور بتانے کی ضرورت ہوگی۔

 

یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس آپ کا ڈرائیونگ لائسنس، کار رجسٹریشن کارڈ، اور ایمریٹس آئی ڈی یا پاسپورٹ ہے جو حکام کو پوچھے جانے پر پیش کریں۔ ثبوت کے طور پر اپنی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی تصاویر لینا ایک بہتر اور مددگار عمل  ہے۔

 

آپ یو اے ای روڈ سیفٹی کیمروں کو بھی چیک کر سکتے ہیں اور سی سی ٹی وی جو آس پاس لگے ہوں ، کی مدد لے سکتے ہیں۔ یو اے ای میں زیادہ تر مالز کے کار پارکوں میں سی سی ٹی وی موجود ہوتی ہے۔

 

اگر سی سی ٹی وی موجود ہے تو سیکورٹی کو تلاش کریں اور ان سے ٹیپ کو دوبارہ چلانے کو کہیں تاکہ مجرم کی شناخت کی کوشش کی جا سکے تاہم اگر سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں اس مسئلے کا حل اتنا آسان نہیں۔

 

ابوظہبی پولیس کے مطابق کسی نامعلوم شخص کے خلاف ٹریفک حادثے کی رپورٹ جاری کرنے کے لیے آن لائن سروس فراہم کی جاتی ہے۔ اس سروس کے ذریعے، ڈرائیور کسی نامعلوم شخص کے خلاف حادثے کی رپورٹ کی درخواست کر سکتا ہے اگر ان کی گاڑی کو کسی نامعلوم ڈرائیور نے ٹکر مار دی ہو اور گاڑی کو نقصان پہنچا کر وہ بھاگ گیا ہو۔

 

اس کے بعد حکام فیس پر نقصان کی رپورٹ جاری کریں گے جسے آپ اپنی انشورنس  کمپنی کو بھیج سکتے ہیں۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ آپ پولیس رپورٹ کے بغیر اپنی کار کو ٹھیک نہیں کر سکتے اور انشورنس کمپنیاں اس رپورٹ کے بغیر مرمت کے اخراجات کو پورا نہیں کریں گی۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button