متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کچھ صارفین کیلئے واٹس اپ کال کی اجازت مل گئی

خلیج اردو
30 ستمبر 2021
دبئی : کچھ سمارٹ فون کے استعمال کنندہ کو متحدہ عرب امارات میں واٹس اپ ، سکائپ اور انٹرنیٹ کے دیگر اپلیکیشن کے استعمال پر کال کی سہولت مل گئی ہے۔

جب خلیج ٹائمز نے خبررساں ادارے رائٹرز کے اس دعویٰ کی تصدیق کیلئے کوشش کی تو وہ بھی واٹس اپ پر کال کرنے میں کامیاب ہوئے اور انہیں معلوم ہوا کہ آواز کا معیار کافی بہتر ہے۔

متحدہ عرب امارات میں وائس اور انٹرنیٹ پروٹوکول بند ہے اور صارفین کو یوٹیم جیسے اپلیکیشن استعمال کرنے پڑتے ہیں جس کیلئے انہیں ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

تاہم مائیکروسافٹ زوم اور بزنس اسکائپ کی انلائن کام کیلئے یا سیکھنے کے مقاصد کیلئے اجازت موجود ہے۔

متحدہ عرب امارات میں فیس ٹائم اور وائس اور انٹرنیٹ پروٹوکول پر پابندی ختم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے سائبر سیکورٹی کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے۔

گذشتہ سال دسمبر میں جی سی سی سائبر سیکورٹی کانفرنس اور نمائش کے موقع پر خطاب میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سائبر سیکورٹی سربراہ محمد الکویتی نے کہا تھا کہ واٹس ایپ کو تجرباتی بنیادوں پر استعمال کیلئے اسے محدود وقت تک غیر مقفل کردیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے کچھ قواعد ہیں جن کا لحاظ رکھنا ضروری ہے اور حکام ان پر کام کررہے ہیں۔ ان ریگولیشنز کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں ہوئی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button