متحدہ عرب امارات

یو اے ای: شوہر کے فون کی جاسوسی کرنے کے الزام میں بیوی پر 8 ہزار درہم جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

امارات الیوم کے مطابق راس الخیمہ کی سول کورٹ نے ایک خاتون کو 8100 درہم اپنے شوہر کو بطور ہرجانے کے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ خاتون پر الزام تھا کہ وہ شوہر اور اس کی پہلی بیوی کے درمیان ہونے والی گفتگو شوہر کے موبائل سے چوری کر کے اس کی بیٹی کو بھیجتی رہی ہے۔

نجی گفتگو کے لیک ہونے کے بعد پہلی بیوی اور شوہر کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے جو بعد میں دونوں کے درمیان طلاق کا باعث بنے۔

اس سے پہلے راس الخیمہ ہی کی ایک عدالت نے ملزمہ کو خفیہ طور پر شوہر کی ایمیلز تک رسائی حاصل کرنا اور پھر نجی گفتگو شیئر کرنے کے الزام میں ایک ماہ قید کی سزا سنا چکی ہے۔

جس پر شوہر نے سول کورٹ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مدعاعلیہ، جو کہ اس کی دوسری بیوی، ہے نے اس سے پوچھے بغیر اس کے فون تک رسائی حاصل کی اور پھر اسکی کی پہلی بیوی کے ساتھ اسکی نجی گفتگو کو اسکی بیٹی کو بھیجتی رہی۔ پہلی بیوی اور بیٹی بیرون ملک مقیم ہیں۔

شوہر نے درخواست میں مزید کہا کہ اسکی بیوی نے طلاق کے لیے مقدمہ درج کر دیا تھا اور اسے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے بیرون ملک سفر کرنا پڑا۔ جس پر اس کے اخراجات ہوئے۔ مزید برآں، اس اپنا سامان واپس لانے کے لیے کارگو کے اخراجات بھی بھرنے پڑے۔ شوہر نے خود کو پہنچنے والے اس نقصان کی بھرپائی کے لیے اپنی دوسری بیوی سے 25 ہزار درہم معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران مدعاعلیہ خاتون نے نجی گفتگو شیئر کرنے کا اعتراف کیا۔ تاہم، عدالت نےدرخواست کنندہ شوہر کی جانب سے مانگی کی رقم کو رد کرتے ہوئے مدعاعلیہ خاتون کو حکم دیا کہ وہ اپنے شوہر کو 8100 درہم بطور معاؤضے کے ادا کرے گی اور قانونی اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button