متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے نام اعزاز : ورلڈ سمٹ کے ہیلتھ کیئر کیٹگری میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا انعام جیت لیا، وزارت صحت نے ریاتی پلیٹ فارم کی نمائش کی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات جدت اور ترقی کا دوسرا نام ہے۔ مختلف شعبوں میں ٹرانسفارمیشن کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ٹرانفارمیشن بالعموم ملک کے صحت کے شعبوں میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو لے سوئٹزرلینڈ میں انفارمیشن سوسائٹی فورم کے 2022 ورلڈ سمٹ نے متحدہ عرب امارات کو اعزاز سے نوازا ہے۔

یو اے ای کی وزارت صحت اور روک تھام نے اس تقریب میں شریک ہوکر ریاتی پلیٹ فارم کی نمائش کی۔ تقریب میں وزارت نے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں کی جانے والی ڈیجیٹل کامیابیوں کی ایک سیریز پر بھی روشنی ڈالی جو کہ متحدہ عرب امارات کی تمام سرکاری خدمات کو خودکار اور ڈیجیٹائز کرنے کی حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔

193 ممالک کے ماہرین کی شرکت کے ساتھ منعقدہ، سمٹ کو انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین اور اقوام متحدہ کی دیگر تنظیموں اور ایکشن پلان کے سہولت کاروں نے مل کر ارگنائز کیا۔

ایم او ایچ اے پی میں سپورٹ سروسز سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری احمد علی ال دشتی نے کہا کہ یہ اعزاز متحدہ عرب امارات کی جانب سے خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کی ڈیجیٹل تبدیلی میں نمایاں کامیابیوں کا ایک اور عالمی اعتراف ہے۔

انہوں نے اس کامیابی کا سہرا یو اے ای کی قیادت کے سر باندھا جن کی وجہ سے صحت کی جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور دنیا کے سرفہرست ڈیجیٹل ہیلتھ فراہم کنندگان میں یو اے ای کی پوزیشن کو فروغ ملا۔

احمد نے اس بات پر زور دیا کہ ریاتی پلیٹ فارم نے ایک مرکزی ڈیجیٹل نظام قائم کرکے قومی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کو اپ گریڈ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو مریضوں کے ریکارڈ کے لیے تازہ ترین طبی ڈیٹا دکھاتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button