متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے تیسری مرتبہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کا رکن بن گیا

خلیج اردو
15 اکتوبر 2021
نیویارک : یو اے ای نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی رکنیت حاصل کی ہے۔ 2022-2024 کیلئے انسانی حقوق کونسل کا ممبر بننے کیلئے یو اے ای کو 180ووٹ ملے۔

یہ انتخاب متحدہ عرب امارات کی انسانی حقوق اور آزادی کو مستحکم کرنے کی انتھک کوششوں کی انتہا ہے اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر پائیدار ترقی کے حصول میں انسانی حقوق کی اہمیت کی تصدیق کرتی ہے۔

اس سے اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے پائیدار تعاون کی کا اعتراف کرتی ہے جو یو اے ای کے عالمی برادری کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے متحدہ عرب امارات نے مختلف ممالک کے ساتھ شراکت داری میں کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ میں کونسل کے اہم کردار پر یقین رکھتا ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات کونسل میں اپنی رکنیت کے ذریعے تعاون اور تعمیری بات چیت کو بڑھانے اور اپنے کام کو مزید تقویت دینے کیلئے ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

متحدہ عرب امارات کا تیسری مرتبہ انسانی حقوق کونسل کیلئے منتخب ہونا اس بات کی غمازی دیتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا عالمی برادری میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوششیں پائیدار ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button