متحدہ عرب امارات

صرف تین ہزار درہم کی تنخواہ دار خاتون ضرورت مندوں کیلئے سو افراد کا کھانا تیار کرتی ہے، یہ بڑے دل کی اماراتی خاتون کیا تائثرات رکھتی ہے؟

خلیج اردو
دبئی : اماراتی خاتون شریفہ الحسانی ہر ماہ 3,000 درہم کی معمولی تنخواہ حاصل کرتی ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اس کا بجٹ کتنا ہی تنگ کیوں نہ ہو، اس کی آمدن روزانہ ملازمین اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے افطار میں 100 افراد کا کھانا تیار کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

پچھلے آٹھ سالوں سے ہر رمضان میں ام القوین میں اس کا یہ سادگی بھر ٹھکانہ برتنوں اور کڑاہی کے ساتھ ہلچل مچا دیتا ہے۔ اس کا کچن ایک پرانے چولہے سے آراستہ، ایک زنگ آلود فائل کیبنٹ الماری، کچھ ٹوکریاں اور ایک میز پر مشتمل ہے اور یہی ان کا کل سامان ہے۔

اپنی بیٹی ال اونود خلیفہ اور دو پوتیوں مہا جاسم اور موہرہ جاسم کی مدد سے وہ ایک چٹائی پھیلاتی ہے اور ورق کے سو خالی ڈبوں کو صاف ستھرا ماحول میں رکھ کر اسے چاولوں اور چکن ڈش سے بھر دیتی ہے۔

اس کے بعد یہ خوش قسمت خاندان انہیں مٹھی بھر کھجور اور پانی کی بوتل کے ساتھ پیک کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں سے محبت کیلئے یہ سب کرتی ہے۔ اسے اپنی چیزیں دوسرے لوگوں کے ساتھ دینا اور بانٹنا پسند ہے۔

ایسے میں جب اس کی عمر کے بہت سے لوگ ریٹائر ہو چکے ہوں گے، 56 سالہ یہ بہادر خاتون کام جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ وہ اپنے بیٹے کی دو بیٹیوں کی پرورش کر رہی ہے جو چار سال قبل ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

الحسانی نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ میں یہ صدقہ اپنے مرحوم بیٹے کی جانب سے بھی کر رہی ہوں۔ ایک خیراتی مہم سے زیادہ ہر رمضان میں ان تمام کھانوں کو پکانا الحسانی کے لیے ایک عقیدت مندانہ سرگرمی ہے۔

اس کے پڑوس میں کام کرنے والے پہلے ہی جانتے ہیں کہ جب مقدس مہینہ شروع ہوتا ہے تو وہ اماراتی خاتون کے گھر سے کچھ مزیدار کھانے کی توقع کر سکتے ہیں۔

الحسانی کی سخاوت اور بڑے پن نے بھی بہت سارے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ اس قدر کہ اس کے بہت سے رشتہ دار اور دوست اس کے خیراتی کام کے لیے اسے عطیات بھی دیتے ہیں۔

اس نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان فاؤنڈیشن کی طرف سے شروع کیے گئے افطار پراجیکٹ میں بھی حصہ لیا ہے جہاں سے انہیں کچھ مدد ملتی تھی۔ وہ ان خاندانوں میں سے ایک تھیں جن کی فاؤنڈیشن نے ان کے فلاحی کاموں کے لیے مدد کی ہے۔

تمام کھانے کے پیک ہونے کے بعد الحوسانی، اس کی بیٹی اور پوتیاں انہیں اپنی گاڑی میں رکھ دیتی ہیں۔ پھر وہ ذاتی طور پر مزدوروں اور ضرورت مند خاندانوں کو پارسل پہنچائے جاتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button