متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے لبنان سے اپبے سفارتکار واپس بلا لیے ، شہریوں کو لبنان سفر کرنے سے منع کر دیا

خلیج اردو
31 اکتوبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے لبنان سے اپنے سفارتکار واپس بلا لیے ہیں اور اپنے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ لبنان کا دورہ نہ کرے۔

ایمریٹس نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ فیصلہ لبنان کے ایک وزیر کی جانب سے سعودی عرب اور اتحادی افواج کے یمن میں امن مشن کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

اس سے گلف ممالک کے لبنان کے ساتھ تعلقات میں نیا دراڑ آیا ہے۔

لبان کے وزیر اطلاعات جیورج کورداہی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یمن میں حوثی باغی دفاعی جنگ لڑرہے ہیں اور یہ جنگ وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں۔ یہ بیان بظاہر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے نقطہ نظر کو نشانہ بناتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے اسی سفارتی اداب کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ لبنان حکومت کی جانب سے وزیر کے خلاف اقدام نہ اٹھانا کافی غیرسنجیدگی کا ثبوت ہے۔

سعودی عرب ، یو اے ای ، بحرین اور کویت نے اس سے قبل لبنان کے متعلقہ سفیروں کو طلب کرکے احجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button