خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: خاتون پر سابق شوہر کی بیوی کی توہین اور تصاویرآن لائن پوسٹ کرنے کا الزام

خلیج اردو: عجمان میں ایک 36 سالہ خاتون کو اپنے سابق شوہر کی بیوی کی بے پردگی کرنے اور اس کی توہین کرنے کے الزام سے بری کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون، جو ایک خلیجی خاتون ہیں ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسے ایک بین الاقوامی نمبر سے اپنی تصاویر کے ساتھ نامناسب پیغامات موصول ہوئے جبکہ واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر پیغامات کے ذریعے بھی خاتون کی بےعزتی کرتے ہوئے اس کی تصاویر آن لائن شائع کی گئیں۔

تاہم، اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں تھا کہ بین الاقوامی نمبر ملزمہ کا تھا اور اس وجہ سے عجمان کی عدالت نے اسے بری کر دیا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button