متحدہ عرب امارات

یو اے ای: بیوی نے شوہر کو فالج ہو جانے کے بعد شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے روجوع کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

شوہر کا دل کا دورہ پڑنے کے بعد فالج ہوجانے پر فجیرہ امارات میں ایک خاتون نے شوہر سے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

ایشیائی خاتون نے عدالت سے خلہ کے لیے رجوع کیا ہے۔

خلع کی وجوہات بتاتے ہوئے خاتون نے فجیرہ کی شریعہ کورٹ کو بتایا کہ 6 ماہ پہلے تک سب ٹھیک تھا۔ "ہم ایک خوش باش خاندان کے  طور رہ رہے تھے لیکن میرے شوہر کو دل دورہ پڑا جس سے وہ اپنے دائیں ہاتھ اور ٹانگ کو حرکت دینے سے قاصر ہوگیا”۔

خاتون نے مزید بتایا کہ اس کے بعد اسکا شوہر چڑچڑا ہوگیا "اسے ہر وقت توجہ کی ضرورت رہتی تھی جو میں اپنے چار بچوں کے ساتھ نہیں کر سکتی”۔

"میں یہ ذمہ داری مزید ادا نہیں کر سکتی خاص طور کیونکہ میرا شوہر اب بطور ٹیکسی ڈرائیور کے کام نہیں کر سکتا”۔

شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اسکی بیوی اس کی حالت کو دیکھ کر مایوس ہوچکی ہے۔ اور اسنے شوہر کا خیال رکھنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ شوہر نے بتایا کہ اسے نہانے جیسے کاموں کے لیے بھی اپنے بھائیوں سے مدد لینی پڑتی ہے۔

شوہر نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کا خیال رکھتا ہے اور انکی ضروریات پوری کرتا تھا۔ اس نے اپنی بیوی کو گاڑی چلانا بھی سیکھائی اور پھر اسے ایک گاڑی خرید کر بھی دی۔

شوہر نے عدالت کو مزید بتایا کہ وہ کام نہیں کر سکتا ہے لہذا وہ دوسروں سے ملنے مدد پر زندگی گزار رہا ہے۔

اس نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اس کی بیوی کو نصیحت کرے کہ وہ اس حالت میں چھوڑ کر نہ جائے۔

تاہم، عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button