
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے ایک ہسپتال کی پارکنگ میں شوہر نے گاڑی پارک کرتے ہوئے اپنے بیوی پر چڑھا دی۔
45 سالہ بھارتی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئی۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق حادثہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب دونوں میاں بیوی کسی کام کے سلسلےمیں ہسپتال گئے تھے۔
ایک اہلکار کے مطابق حادثے کے وقت "خاتون گاڑی کے سامنے کھڑی گاڑی پارک کرنے میں شوہر کی مدد کر رہی تھی۔ جب انکی گاڑی ایک دوسرے گاڑی اور ہسپتال کی دیوار کے ساتھ پھنس گئی تو شوہر نے گاڑی صحیح سے پارک کرنے کے لیے گاڑی کو آگے بڑھایا تو گاڑی خاتون سے جا ٹکرائی”۔
پولیس کو حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جانبحق ہوگئی۔
تاہم، پولیس کی جانب سے کار ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ کار پارکنگ میں گاڑی پارک کرتے ہوئے یہ چلاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں اور اپنے ارد گرد بچوں اور پیدل چلنے والوں کو نظر میں رکھیں۔
Source: Khaleej Times