متحدہ عرب امارات

چوبیس منٹ کی کال جس نے خاتون کے چالیس ہزار درہم ڈبو دیئے

خلیج اردو

دبئی : ایک چونتیس سالہ ایشیائی خاتون کے ساتھ فراڈ کرنے والے نے چوبیس منٹ کال کے دوران ان سے چالیس ہزار درہم کی رقم حاصل کی۔

خاتون کو ایک شخص کی کال موصول ہوئی جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ وہ بنک میں کام کرتا ہے اور اس کا اکاؤنٹ اپڈیٹ کرنا چاہتا ہے جس کیلئے فون پر معلومات درکار ہیں۔

راس الخیمہ کی سول عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم متائثرہ خاتون کو 65000 درہم ادا کرے اورساتھ میں قانونی چارہ جوئی کی فیس چھ فیصد سود کے ساتھ ادا کریں۔

سول کورٹ کے مطابق فراڈ والے دن اس شخص نے خاتون کے اکاؤنٹ سے چالیس ہزار درہم نکالے تھے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button