متحدہ عرب امارات

بیٹی کی گاڑی چلاتے ہوئے ماں کو چالان : بیٹی نے ماں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

خلیج اردو

دبئی: اٹھائیس سالہ خاتون نے اپنی ماں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس کی ماں اس کو ان کی گاڑی واپس کر دے اور ساتھ میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت اس نے جو 9,600 درہم جرمانہ کرویا ہے ، اس کا ہرجانہ بھی دیا جائے۔

 مدعہ مقدمہ کا خیال ہے کہ جب اس کی ماں اس کی گاڑی چلا رہی تھی تو اس دوران اسے ہونے والا جرمانہ بھی ماں کو ادا کرنا چاہیئے۔

 بیٹی کےمطابق گاڑی اسی کی ملکیت ہے اور اس نے اسے ماں کو تحفے میں نہیں دیا اور اس بارے مان کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

 بیٹی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی ماں سے بہت دوستانہ انداز میں گاڑی واپس کرنے کی استدعا کی لیکن ماں نے انکار۔ ماں نے گاڑی کے جرمانہ ادائیگی سے بھی انکار کیا۔

 اس کے بعد بیٹی نے مجبوری میں ماں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ بیٹی نے قانونی راستہ اپناتے ہوئے گاڑی کی واپسی اور جرمانہ کی ادائیگی کیلئے درخواست دی۔

 کیس کی تفصیلات کے مطابق کاغزات میں گاڑی کی مالکن بیٹی تھی۔ ماں نے دعویٰ کیا کہ گاڑی کی مالکن وہ ہے اور بیٹی نے مالکانہ حقوق کے انتقال سے انکار کیا ہے۔

 راس الخیمہ کے سول کورٹ نے پایا کہ مارچ اور اکتوبر کے درمیان ماں نے بیٹی کی گاڑی استعمال کرتے ہوئے نو ہزار درہم کا جرمانہ کرویا۔

 

عدالت نے ماں کو جرمانہ ادا کرنے سمیت عدالتی کارروائی کیلئے فیس بھی ادا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button