متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : باپ سے بچی کو ملنے کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو جرمانہ ، شوہر نے عدالت کو افسوسناک بات بتائی

خلیج اردو
28 دسمبر 2020
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں ایک خاتون کو عدالت نے 13 ہزار درہم کا جرمانہ کیا ہے کیونکہ اس نے اپنے سابقہ شوہر کو ان کی بیٹی سے ملنے کی اجازت نہیں دی تھی ۔

ایمرات الیوم کے مطابق بار بار درخواستوں کے باوجود خاتون نے اپنے سابقہ شہور کو بیٹی سے ملنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

بچی سے ملنے کی اجازت نہ ملنے پر سابقہ شوہر نے بچی کی ماں کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور 100000 درہم ہرجانہ بھی دائر کیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میری ماں بزرگ ہے اور وہ مرنے سے قبل اپنے پوتی کو دیکھنا چاہتی ہے لیکن باربار درخواست کے باوجود ان کے سابقہ بیوی ایسا ہونے نہیں دے رہی ۔

ماتحت عدالت نے خاتون کو 10 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جسے انہوں نے اپیلنٹ کورٹ میں چیلنج کیا ۔ اپیلنٹ کورٹ نے جرمانہ میں کمی کے بجائے اضافہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ اپنے سابقہ شوہر کو 13 ہزار درہم ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ عدالتی کارروائی پر آنے والا خرچہ بھی وہ ادا کرے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button