متحدہ عرب امارات

عوامی مقامات پر خاتون پر تشدد کا معاملہ ، عدالت نے ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنا دیا

خلیج اردو
26 اگست 2021
ابوظبہی : ابوظہبی کی سول کورٹ نے ایک نوجوان خاتون کو جس نے ایک عرب خاتون پر عوامی مقام میں جاکر حملہ کیا تھا ، کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرہ کو 15 ہزار درہم بطور ہرجانہ ادا کرے۔

عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ شکایت کنندہ نے مدعا علیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا اور خود پر ہونے والے جسمانی ، ذہنی اور دیگر نقصانات کیلئے 200،000 درہم ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ مرد نے اس پر حملہ کیا تھا اور اس کی توہین کی تھی۔

خاتون نے الزام لگایا تھا کہ حملے سے اس کے چہرے ، کندھے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے اور وہ 20 دن تک ڈیوٹی پر نہیں جا پائی۔ ایک میڈیکل رپورٹ نے اس کے دعووں کی تصدیق بھی کی ہے۔

اس نے یہ بھی کہا کہ اس کی ساکھ کو داغدار کیا گیا ہے اور اس حملے نے اسے نفسیاتی طور پر بھی متاثر کیا ہے۔

قبل ازیں ابوظہبی فوجداری عدالت نے مدعی کو مجرم قرار دے کر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا تھا۔ شکایت کنندہ نے مدعا علیہ کے خلاف سول کورٹ میں مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button