متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:خواتین رات کے وقت بلاخوف باہر گھوم پھر سکتی ہیں،شیخ محمد

خلیج اردو 18 نومبر 2021

دبئی:متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایک ایسا ملک ہے جہاں خواتیں رات کے اوقات میں بلا کسی خوف اور ڈر کے آزادانہ طور پر گھوم پھر سکتی ہیں۔

 

دبئی کے حکمران نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دنیا کے محفوظ ممالک کی انڈیکس میں متحدہ عرب امارات کے سرفہرست رہنے کی خبر شیئر کی۔گیلیپ کی لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے سروے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 95 فیصد شہریوں نے رات کو اکیلے سفر کو محفوظ قرار دیا۔ اس سروے میں متحدہ عرب امارات سرفہرست رہا۔

 

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ "رہائشی رات کو محفوظ طریقے سے اکیلے سفر کر سکتے ہیں۔اگر آپ کو کوئی بتائے کہ ایک عورت دن کو یا رات گئے تک اکیلے باہر گھوم سکتی ہے تو اس کا مطلب ہونا چاہیے کہ آپ متحدہ عرب امارات میں ہیں”.

 href=”https://twitter.com/HHShkMohd/status/1461015757563781126?ref_src=twsrc%5Etfw”>November 17, 2021</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>

انہوں نے دعا کی کہ "اللہ اس ملک کو مزید محفوظ بنائے اور ہمیں سکون اور سلامتی عطا فرمائے”.

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button