متحدہ عرب امارات

شارجہ میں خواتین کو مفت کار واش اور انسپیکشن کی سہولت فراہم کی جائے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی شارجہ امارات میں 28 اگست سے 31 اگست تک خواتین کو رافید سنٹر میں کار واش اور گاڑی کی انسپیکشن کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔ اس سہولت سے اماراتی اور تارکین وطن خواتین مستفید ہو سکتی ہیں۔

اس سہولت کو حاصل کرنے کے لیے خواتین شارجہ کے العزرا کے علاقے میں  رنگ روڈ پر واقع رافید آٹوموٹیو سولوشنز سنٹر پر جا سکتی ہیں۔ جہاں انہیں بغیر کسی اپوائنٹمنٹ کے پہلے آئیں پہلے پائیں کے تحت خدمات مفت فراہم کی جائیں گیں۔

شارجہ ایسٹ مینجمنٹ کی ذٰیلی کمپنی رافید آٹو موٹیو سولوشنز کا کہنا ہے کہ اس اقدم کا مقصد 28 اگست کو اماراتی خواتین کا دن منانا ہے۔

کمپنی کے سی ای او سلیم سعید المدفا کا کہنا تھا کہ "ایمریٹس ویمن نامی اس پروگرام کو لانچ کرنے کا مقصد یو اے ای کی تمام خواتین کی اپنے خاندانوں اور اس ملک کے لیے خدمات کو سراہنا ہے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button