متحدہ عرب امارات

لائف سیونگ بریک آج سے نہیں ہوگا، مزدور حکومت کے مشکور ہیں

خلیج اردو
16 ستمبر 2021
دبئی : ایسے میں جب متحدہ عرب امارات کے مزدور اپنے معمول کے اوقات کار پر واپس آگئے ہیں ، انہوں نے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے جو انہین سالانہ کا لائف سیونگ بریک دیا گیا۔

یہ 2.5 گھنٹوں کا درمیانے دن کا بریک ہوتا ہے جو آج سے ختم کیا گیا ہے۔ یہ گرمیوں کیلئے تھا اور جب موسم بدل رہا ہے اور درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ، اسے ختم کیا گیا ہے۔

مختلف مزدوروں نے اس حوالے سے کوشی کا اظہار کیا ہے اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن موہری نے اس مڈ ڈے بریک کے حوالے سے ہمیشہ سے آگاہی مہم چلائے ہیں تاکہ اس دورانیے میں مزدروں کو گرمی ، دھوپ اور پانی کی کمی سے بچایا جا سکے تاکہ وہ کام کی وجہس ے مختلف پیچیدگیوں سے بچ سکیں۔

نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور جگدیش رائے نے کہا کہ ایسا محسوس ہوا جیسے وہ چھٹی کے بعد کام پر واپس آئے ہیں۔ میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے موسم گرما کے ان سخت مہینوں میں ہماری مدد کی اور مختلف پروگرام شروع کرکے اور ہماری کمپنیوں کو ہماری اچھی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت دے کر پمارے لیے اپنے فکر کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں واقعی ہر سال دوپہر کے وقفے کا منتظر رہتا ہوں۔ گرمی سے بچاؤ کے علاوہ اس نے مجھے آرام کرنے اور گھر والوں سے بات کرنے کا بھی موقع دیا۔

گھانا کے رہنے والے قومی کوسٹا کا کہنا ہے کہ یہ تعمیراتی مقام پر مددگار ہے اور واقعی سالانہ وقفہ زندگی بچانے والا تھا۔ گرمی کی وجہ سے جب طبیعت بوجھل رہتی تو یہ برک کافی کام آتا اور اس سے سکون ملتا۔

بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے سلیم جو متحدہ عرب امارات میں دس سالوں سے کام کررہے ہیں ، کا کہنا ہے کہ ان کا کام روزانہ 8 گھنٹے اوسط کے حساب سے ہوتا ہے لیکن حکومت کا شکریہ جو کھانے اور سکون اور آرام کیلئے یہ وقفہ دیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button