متحدہ عرب امارات

دیکھئیے:کیسے دبئی پولیس نے متحدہ عرب امارات کا قومی جھنڈا تیار کیا

خلیج اردو
30 نومبر 2021

دبئی:دو دسمبر 1971 وہ دن جب عوام نے 7 امارات کے اتحاد سے ایک ملک کے قیام کا جشن منایا۔دبئی پولیس کے لیے یہ دن اور بھی زیادہ خوشی کا تھا کیونکہ کہ دبئی پولیس کو متحدہ عرب امارات کا جھنڈا تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

 

پانچ دہائیوں کے بعد متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر دبئی پولیس نے ایک فلم جاری کی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کی تیاری کی تاریخ حوالے سے بتایا گیا ہے۔دبئی پولیس کے آرکائیوز سیکشن کے سربراہ کیپٹن احمد الکمدہ نے بتایا کہ "پولیس کو متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کی ٹیلرنگ اور دبئی بھر میں تقسیم کی ذمہ داری کا لیٹر ملا۔پولیس نے جھنڈے کی تیاری میں مختلف ممالک سے منگوایا گیا بہترین کپڑا استعمال کیا کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ وقت کے ساتھ ساتھ جھنڈے کا رنگ خراب ہو۔

 

کیپٹن احمد نے مزید کہا کہ "دبئی ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے پولیس کو باہر سے آنے والے مہمانوں کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر لگانے کی غرض سے چھ جھنڈے دینے کی درخواست کی۔
دبئی پولیس کے سابق چیف ٹیلر محمد اشرف علی نے 1971 میں دبئی پولیس کو متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کی تیاری کے ذمہ داری کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ "ہم دس لوگوں نے ایک چھوٹی سی جگہ دکان پر کام کیا۔

 

ڈیسا لوئس ڈیسا نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے انہیں ایک جھنڈا دیااور کپڑے پر بلکل ویسا ہی ڈیزائن بنانے کو کہا۔نصرالدین قمر الدین جو 1974 سے دبئی پولیس میں ٹیلر ہیں کے مطابق تیاری میں اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ سلائی کے دوران جھنڈا زمین پر نہ لگے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا جھنڈا تیار کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔

 

کیپٹن احمد الکمدہ نے متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کی تیاری کی ذمہ داری ملنا،دبئی پولیس کیلئے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ پہلے دن سے لیکر آج تک جھنڈے کی تیاری کیلئے دبئی پولیس پر اعتماد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button