متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن پر ابوظبہی میں پارکنگ اور ٹول ٹیکس معاف کر دیا گیا

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر ابوظبہی کے رہائشیوں کیلئے مفت پارکنگ کا اعلان کیا گیا ہے جہاں یکم دسمبر سے شروع ہو کر تمام چھٹیوں میں یہ سہولت موجود ہوگی۔

انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر اور ابوظبہی محکمہ بلدیہ و ٹرانسپورٹیشن نے پیر کے رواز اعلان کیا ہے کہ یادگار کے دن یعنی یکم دسمبر اور قومی دن یعنی دو سمبر کو پارکنگ فیس اور ٹول ٹیکس سے استثنیٰ ملے گا۔

تین دنوں تک یہ مفت سہولت ہو گی ۔ چار دسمبر کو پیڈ پارکنگ کا آغاز ہوگا۔ اسی طرح کی پارکنگ ریلیف کو مصفح انڈسٹریل ایریا کی پارکنگ لاٹ یا ایم 18 تک بڑھا دیا گیا ہے جو ابوظہبی شہر کے مضافات میں واقع ہے۔

آنے والی تعطیلات کے دوران گاڑی چلانے والوں کو بھی ٹول چارجز سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی ٹی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ رہائشیوں کے مواقف کے ضوابط پر عمل کریں۔ قومی دن کی تعطیل کے دوران صبح 9 بجے سے صبح 8 بجے تک اور اپنی گاڑیاں ممنوعہ جگہوں پر پارک نہ کریں یا تعطیلات کے دوران ٹریفک کی روانی کو روکیں۔

اس حوالے سے ہدایت کی گئی ہے کہ پارکنگ کی خلاف ورزیوں پر 200 درہم کا جرمانہ ہوگا۔

دوسری طرف آئی ٹی سی نے اعلان کیا ہے کہ ان آیام میں دارب ٹول گیٹ پر کوئی فیس لاگو نہیں ہوگی اور آنے والے 4 دسمبر کو ان پر ٹیکس شروع ہوں گے۔

تمام کسٹمر ہیپی نس سنٹرز ان چھٹیوں کے آیام میں بند رہے گا۔

فیری سروس جزیرہ دلما اور جیبل الدھنہ بندرگاہ اور السعدیات جزیرہ اور العلیہ کے درمیان چلائی جائیں گی۔

حکام نے بتایا ہے کہ آئی ٹی سی کی ویب سائیٹ [email protected] پر تمام سروسز تک رسائی دی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ کسٹمرز ہیپی نیس سنٹرز سے بھی 80088888 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button