متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مثبت آںے والے کیسز کی شرح 1 فیصد ہے، حکومتی ترجمان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات حکومت کے سرکاری ترجمان کی طرف بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیے جانے والے کل ٹیسٹوں میں سے مثبت آنے والے کیسز کی شرح 1 فیصد ہے۔

حکومت کے ترجمان ڈاکٹر عمر الحمادی نے منگل کے روز ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ "2 اور 8 دسمبر کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ 91 ہزار 739 ٹیسٹ کیے گئے۔ اور ان ٹیسٹوں میں 8 ہزار 688 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی”۔

جس کا مطلب ہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت آنے کی شرح 1 فیصد ہے۔

جبکہ اس کے برعکس میں کورونا کیسز کی مثبت آںے کی شرح 11 اشاریہ 9 فیصد ہے۔

مزید برآں، متحدہ عرب امارات میں اسی ہفتے کے دوران کورونا سے 20 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ جس کا مطلب ہے کہ انہی دنوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی شرح 0 اشاریہ 3 فیصد رہی جو دنیا بھر میں سب سے کم ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button