متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک میں کرونا کیسز کی تعداد گزشتہ 565 دنوں میں کیسز کی تعداد 100 سے کم ہوئی ہے

خلیج اردو
17 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کرونا وائرس کے خلاف اپنی لڑائی جیت رہا ہے۔ آج 17 اکتوبر بروز اتوار یو اے ای نے حوصلہ افزا کامیابی حاصل کی ہے ۔ ملک میں آج 100 سے کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ 19 ماہ میں پہلا موقع ہے کہ کیسز کی تعداد اتنی کم سامنے آئی ہے۔

29 مارچ 2020 کو پہلی بار روزانہ کے کیسز 100 سے زائد ہو گئے ہیں۔ آخری بار 31 مارچ 2020 کو یہ کیسز سو سے کم تھے جب ملک میں کیسز 53 رپورٹ ہوئے۔ تب سے کیسز کی تعداد بڑھنا شروع ہو گئی ہے اور کم بھی ہوئی لیکن کبھی بھی 100 سے نیچے نہیں گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے 317،254 پی سی آر ٹیسٹوں میں سے آج کے دن صرف 99 کيسز سامنے آئے ہیں جس کی مثبت شرح 0.031 فیصد ہے۔

28 جنوری کو ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کیسز 3،966 سامنے آئے تھے – جہاں کیسز کی مثبت شرح 2.34 فیصد تھی۔

ملک میں 95 فیصد رہائشیوں کو کرونا کی کم از کم ایک ویکسین لگوائی جا چکی ہے جبکہ 85 فیصد مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں۔ ملک ہرڈ ایمیونٹی حاصل کرنے کے بہت قریب ہے۔

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے اس سے قبل اس بات پر زور دیا تھا کہ اب کیسے کرونا بحران ختم ہوچکا ہے۔ جہاں بحران کی سختی کے وقت بارڈر ، سکولوں کی بندش ، دفاتر اور مارکیٹس اور نقل وحرکت پر عائد پابندیاں لگائی گئی تھی وہاں آج ملک معمول کی جانب برھ رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حالیہ دنوں میں کہا ہے کہ سخت ترین بحران ختم ہوچکا ہے۔

ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم لیڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے کہا تھا کہ مشکل وقت گزر چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات وہ پہلا ملک تھا جو کرونا بحران سے نکل آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا اب قابو میں ہے اور خطرہ کم ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button