متحدہ عرب امارات

 متحدہ عرب امارات کا مریخ مشن منگل کی شام مریخ کے مدار میں داخل ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی طرف سے مریخ کے لیے روانہ کیا گیا مشن منگل یعنی 9 فروری کی شام یو اے ای کے مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 57 منٹوں پر مریخ کے مدار میں داخل ہوگا۔

یو اے ای جانب سے لانچ کیا گیا ہوپ پروب نامی یہ مریخ مشن کسی بھی عرب ملک کی جانب سے مریخ کے لیے لانچ کیا جانے والے پہلا مشن ہے۔

یہ مشن 7 مہینے پہلے لانچ کیا گیا تھا، اب ساتھ مہینے کا سفر طے کرنے کے بعد یہ مشن اپنے اہم ترین دور میں داخل ہونے والا ہے۔

یہ ایک اہم وقت ہوگا جو اس مشن کی کامیابی اور ناکامی کو طے کرے گا۔

مریخ کےمدار میں داخل ہونے کا عمل کیسے طے پاتا ہے؟

مریخ کے مدار میں داخل ہوتے ہی ہوپ پروب ریورس ہوگا اور اس کے چھٹے ڈیلٹا وی میں آگ لگے جس سے ہوپ پروب کی اسپیڈ 1 لاکھ 21 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کم ہو کر 18 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ پر آجائے گی۔

جس کے بعد آپریشن ٹٰیم اس بات کی تصدیق کرے گی آٰیا مشن مریخ کے مدار میں مستحکم ہو کر چکر لگانے لگا ہے یا نہیں۔

یو اے ای مشن مریخ کےمدار میں 9 فروری کی شام 7 بج کر 30 منٹ داخل ہونا شروع ہوگا۔ اور اس وقت مشن مریخ سے 2 ہزار 363 کلومیٹر دور ہوگا۔

اور یہ اہم وقت ہوگا کیونکہ اس مرحلے میں دنیا بھر کےمختلف ممالک کی جانب سے لانچ کیے گئے تقریبا 50 فیصد کے قریب مشن ناکام ہو چکے ہیں۔

مدار میں داخل ہونے کے بعد پروب مشن مریخ کے اندھیرے والے حصے میں چلا جائے گا۔ جس کے بعد 15 منٹ تک پروب کے ساتھ رابطہ منقطع ہوجائے گا۔ اور پھر دبئی میں قائم کنٹرول سنٹر سے دوبارہ سے پروب کے ساتھ رابطہ بحال کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے اس مشن کو لانچ کرنے والی ٹیم اس پر اعتماد کے ہے ہوپ پروب مشن کامیابی کے ساتھ مریخ کے مدار میں داخل ہوگا اور اسکے بعد کے مراحل طے کرتا ہوا مقررہ وقت پر مریخ کی سطح پر لینڈ بھی کرے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button