متحدہ عرب امارات

فراڈیے آپ کو کن طریقوں سے دھوکہ دے سکتے ہیں؟ بنک کی جانب سے انکشافات

خلیج اردو
26 اگست 2021
دبئی : کرونا وائرس سے لوگوں کے خوف و ہراس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف طریقوں سے صارفین کو لوٹ رہے ہیں۔

فرسٹ ابوظبہی بنک نے صارفین کو بھیجے گئے ایک ای میل میں کہا ہے کہ وہ جعلی ای میلز اور سوشل میڈیا پوسٹ کی مدد سے ویب سائیٹ بنا کر جعلی اشیاء فروخت کررہے ہیں۔

یہ پوسٹ بظاہر آگاہی پھیلارہے ہوتے ہیں لیکن وہ آپ کے ساتھ جعلی خبریں اور کیسز کے بارے میں معلومات شیئر کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ صارفین سے کہتے ہیں ایسے لوگوں کی مدد کیلئے رقم عطیہ کیجئے۔

وہ تمام طریقے جن سے آپ کو لوٹا جا سکتا ہے وہ درج ذیل ہیں اور آپ ان احتطاطی تدابیر سے کود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ویکسین کیلئے سائن اپ کرتے وقت رقم کی ادائیگی نہ کریں: جو بھی شخص آپ کو ویکسینشن فہرست میں درج کرنے ، آپ کیلئے اپوائنٹمنٹ کا وقت دینے یا لائن میں جگہ محفوظ کرنے کیلئے ادائیگی مانگتا ہے وہ دھوکہ باز ہے۔

یہ یاد رکھیے کہ ویکسینیشن کے مراکز ، صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے مراکز ، سرکاری حکام یا بینک آپ کو کبھی بھی کال ، ٹیکسٹ میسج یا ای میل نہیں کریں گے کہ آپ اپنا کریڈٹ کارڈ یا بینک اکاؤنٹ نمبر مانگ کر ویکسین کیلئے سائن اپ کریں۔

پی پی ای برائے فروخت : مجرمان جعلی اشتہارات آن لائن پوسٹ کریں گے جس میں کورونا وائرس سے متعلقہ حفاظتی سامان اور صحت کی مصنوعات فروخت کرنے کا اشتہار ہوگا اس میں فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر۔ اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ وہ یہ دعویٰ بھی کر سکتے ہیں کہ آپ ان کے پلیٹ فارم سے ٹیسٹ کٹ خرید سکتے ہیں۔ جب آپ ادائگی کرتے ہیں تو وہ آپ کو کبھی بھی ادائیگی نہیں کریں گے۔

جعلی ای میلز: مجرمان مختلف اداروں کی نقالی کر سکتے ہیں۔ وہ ای میل بھیج سکتے ہیں جو آپ سے مزید معلومات حاصل کرنے ، رقم کی واپسی کا دعوی کرنے یا دوسروں کی مدد کیلئے رقم عطیہ کرنے کیلئے لنک پر کلک کرنے کا کہیں گے۔۔

یہ لنکس آپ کو جعلی ویب سائیٹس پر لے جائیں گے جہاں آپ سے اپنی ذاتی معلومات یا بینک کی تفصیلات درج کرنے کیلئے کہا جائے گا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ آپ کے کمپیوٹر یا ڈیوائس پر بدنیتی پر مبنی سافٹ ویئر انسٹال کریں۔

جعلی ڈیلوری: بہت سے ڈیلوری فراڈز کا آغاز ٹیکسٹ میسج یا ای میل سے ہوتا ہے جو آپ کے پتے پرآپ کی ضرورت کی شے پہنچانے کے بارے میں ہے۔ ان پیغامات میں اکثر ٹریکنگ لنک کے ساتھ ذکر کردہ برائے نام رقم شامل ہوتی ہے جسےوہ ڈیلوری وصول کرنے کیلئے کلک کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

اگرچہ یہ پیغامات اکثر درست نظر آتے ہیں لیکن آپ کو کبھی بھی کسی لنک پر کلک نہیں کرنا چاہیے یا کسی غیر متوقع ڈیلوری کے نوٹس سے کسی نمبر پر کال نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیشہ تصدیق شدہ نمبر یا ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے براہ راست ڈیلیوری سروس یا بیچنے والے سے رابطہ کریں۔

ایسا پیغام کہ آپ کا پیسہ خطرے میں ہے: ایک مجرم آپ کو کسی بینک یا کسی اور ادارے کا اہلکار بن کر یہ کہہ سکتا ہے کہ آپ کا پیسہ خطرے میں ہے اور آپ کو اسے فوری طور پر کسی نئے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے یا اگر آپ اپنے دستاویزات کو اپ ڈیٹ نہیں کرتے ہیں تو آپ کا بینک اکاؤنٹ، ڈیبٹ کارڈ منسوخ ہو جائے گا۔ دراصل یہ ایک چال ہے اور مجرم کو آپ کی مالی معلومات تک رسائی حاصل ہو جائے گی اور رقم مجرم کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائے گی۔

سیکیورٹی کی تفصیلات کی تصدیق اور توثیق: آپ کو ایک ٹیکسٹ میسج یا ای میل موصول ہوسکتا ہے جو آپ کے بینک سے آیا ہو۔ آپ سے کہا جا سکتا ہے کہ آپ اپنی سیکیورٹی کی تفصیلات کی تصدیق کیلئے کسی لنک پر کلک کریں اوردیکھیے کہ وہ صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں تاکہ آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی جاری رکھ سکیں۔ یہ لنک آپ کو ایک جعلی ویب سائٹ پر لے جائے گا تاکہ آپ کی تفصیلات چوری کر سکیں۔

فراڈیوں سے اپنی حفاظت کیسے کریں : مشکوک فون کالز ، ٹیکسٹس یا ای میلز کیلئے خبردار رہیں جو بینک یا دیگر قابل اعتماد تنظیموں سے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ بینک کبھی بھی کسی کسٹمر سے اس کا پن ، پاس ورڈ یا ذاتی تفصیلات شیئر کرنے یا اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے کیلئے نہیں کہے گا۔

کبھی بھی کوئی اٹیچمنٹ یا سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ نہ کریں یا کسی کے غیر متوقع کال یا ای میل کے بعد انلائن اپنے کمپیوٹر میں لاگ ان نہ ہونے دیں۔ اگر آپ سے کبھی بھی ایسا کرنے کو کہا جائے تو اس سےانکار کریں اور فوری طور پر اپنے بینک سے رابطہ کریں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button