متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی تاریخ کے سب سے بڑے لکی ڈرا کا اعلان کر دیا گیا، شرکت کرنے کے لیے تفصیلات جانیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ڈرا نامی ٹریڈنگ اینڈ ایونٹ کمپنی نے ملک کا سب سے بڑا کیش پرائز لکی ڈرا کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمریٹس ڈرا کے ہر ہفتے ڈرا میں سے 7 افراد 77777 درہم جیتیں گے اور  77777777 درہم پر مشتمل یو اے ای کی تاریخ کے سب سے بڑے گرینڈ پرائز میں شرکت کا موقع ملے گا۔

ایمریٹس ڈرا کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد العوادہی کاکہنا تھا ” یمریٹس ڈرا کا مقصد ایک بہتر کل کے لیے وعدہ پورا کرنا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے باشندوں کو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کا موقع دینے کے علاوہ ہم متحدہ عرب امارات بھر میں ماحولیاتی پروگراموں کی حمایت کریں گے اور اس ضمن میں فجیرہ کورل ریف پروگرام بہت سے اقدامات میں پہلا اقدام ہے”۔

لکی ڈرا میں شرکت کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

ایمریٹس ڈرا کے مںظور شدہ ریٹیلر نیٹ ورک سے یا www.emiratesdraw.com سے آن لائن 50 درہم میں کورل پولپ خرید کر صارفین ہفتہ وار ڈرا میں شرکت کر سکتے ہیں۔

آن لائن رجسٹریشن کے بعد آپ اپنا سات ہندسوں پر مشتمل نمبر منتخب کر سکتے ہیں یا سسٹم ذریعے اپنا نمبر منتخب کروا سکتے ہیں اور یہ نمبر کوئی دوسرا شخص منتخب نہیں کر پائے گا۔

لکی ڈرا میں شرکت کے لیے نمبر خریدنے کے بعد آپ ہفتہ وار ڈرا میں شریک ہوجائیں گے جس میں ہر ہفتے انعام جیتنے والے سات افراد کو گرنٹی کے ساتھ 77 ہزار 777 درہم انعام دیا جائے گا۔ مزید برآں، یہ سات افراد کو 7 کروڑ 77 لاکھ 77 ہزار 777 درہم پر مشتمل گرینڈ پرائز میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔

ایمریٹس ڈرائ ایمریٹس ڈرا کی ویب سائٹ پر ہفتے کی رات 7 بجے لائیو دیکھایا جائے گا۔ پہلا ڈرا 25 ستمبر 2021 کو ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button