متحدہ عرب امارات

آج متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے انعام 77 ملین درہم کا اعلان کیا جائے گا

خلیج اردو
30 اکتوبر 2021
دبئی :متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑا 77,777,777 درہم کا انعام آج جیتنے کیلئے تیار ہے۔ ایمریٹس ڈرا میں حصہ لینے والوں کو آج شام سات بجے اس بڑے انعام کیلئے اپنی قسمت آزمانی ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کورل ریف ریجوینیشن پروگرام کے ساتھ قرعہ اندازی شرکاء کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور بہتر کل کیلئے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔

ایمریٹس ڈرا کے مینیجنگ پارٹنر محمد علوادھی نے کہا ہے کہ جیسا کہ ہم نے دنیا بھر سے ہونے والے قرعہ اندازیوں سے دیکھا ہے کہ وہاں میگا پرائیز ہوتے ہیں۔ ہم نے اپنے افتتاحی ہفتے میں سات میں سے چھ نمبروں کے میچ ہونے کا مقابلہ دیکھا اور 777، 777 انعام کے جیتے جانے کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر گیم کے ساتھ، کوئی شخص متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا سب سے بڑا گرانڈ پرائز 77,777,777 درہم جیتنے اور اپنی زندگی کو ہمیشہ کیلئے بدلنے کے قریب ہو رہا ہے۔ ہم شرکاء سے گزارش کرتے ہیں کہ مایوسی سے بچنےکیلئے اپنا پسندیدہ سات ہندسوں کا نمبر جلد بک کریں۔

متحدہ عرب امارات میں قائم سماجی طور پر ذمہ دار ٹریڈنگ اور ایونٹس کمپنی نے اپنے پانچویں ہفتہ وار ریفل ڈرا میں سات فاتحین کا بھی اعلان کیا جس میں سے ہر ایک نے 77,777 درہم کا انعام جیتا۔

پچھلے ہفتے پانچ سو سے زیادہ جیتنے والے تھے جن میں 625,000 کی رقم تقسیم کی گئی تھی۔ تین شراکت داروں کے سات مین سے چار نمبر مطابقت رکھتے تھے جن میں سے ہر ایک میں 7,777 انعام تقسیم کیا گیا۔ 34 شراکت داروں نے 777 انعام جیتا۔ جن کے صرف دو ہندسے میچ ہوئے ان میں سے ہر ایک کو 77 درہم تقسیم ہوئے۔

کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ ڈی ایچ 777,777 کو مرکزی قرعہ اندازی میں دوسرے انعام میں شامل کر دیا گیا ہے جو ہفتہ کو ہوگا۔ جس سے دوسرے انعام کی رقم 3 ملین درہم سے زیادہ ہو جائے گی۔

ایمریٹس ڈرا نے پہلے اعلان کیا تھا کہ دوسرے انعام میں D777,777 شامل کیے جائیں گے جب تک کہ اس کیلئے کوئی فاتح سامنے نہیں آتا۔

کمپنی زیادہ سے زیادہ سات ہفتوں تک اس رقم کو جاری رکھے گی جس سے ممکنہ طور پر کل دوسرا انعام 5.4 ملین درہم سے زیادہ ہو جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button