متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے نئے جاب ایکسپلوریشن ویزا کیلئے درخواست دینے کا طریقہ، فیس، میعاد، اہلیت کے بارے میں جانیے

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے ایڈوانسڈ ویزا سسٹم کے ایک حصے کے طور پر متعارف کرایا گیا نیا جاب ایکسپلوریشن انٹری پرمٹس زیر گفتگو ہے۔ خلیج ٹائمز اب نئے اجازت نامے، درستگی کے اختیارات، لاگت، اہلیت کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر کر سکتا ہے۔

اس پرمٹس کے اجراء سے پہلے ملازمت کے متلاشی افراد ملازمت کی تلاش کے لیے باقاعدہ سیاحتی ویزے پر آتے تھے۔

نئے سنگل انٹری پرمٹ کا مقصد ملک میں دستیاب ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کے لیے نوجوان ہنرمندوں اور ہنر مند پیشہ ور افراد کو راغب کرنا ہے۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس کے لیے اسپانسر یا میزبان کی ضرورت نہیں ہے۔

معیاد سے متعلق اختیارات
فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق سنگل انٹری پرمٹ 60، 90 اور 120 دن کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یو اے ای میں اپنے خواب کو عملی جامہ پہنناے کیلئے منتقل کرنے کے خواہاں افراد کے پاس یہاں جاب مارکیٹ کو تلاش کرنے کے لیے چار ماہ تک کا وقت ہے۔

سروس فیس کیا ہے؟
جاب ایکسپلوریشن ویزا حاصل کرنے کی لاگت مختلف ہوتی ہے جس کا انحصار ویزے کے انتخاب پر ہے اور اس کیلئے فیس میں 1,025 درہم سیکیورٹی ڈپازٹ اور انشورنس شامل ہیں۔

60 دن کے ویزے کی کل قیمت 1,495 درہم، 90 دن کا 1,655 درہم اور 120 دن کے پرمٹس کیلئے 1,815 درہم ہیں۔

ان انٹری پرمٹس کے حصول کے لیے آئی سی پی کی ویب سائٹ، کسٹمر کیئر سینٹرز یا تسلیم شدہ ٹائپنگ سینٹرز پر درخواست دے سکتے ہیں۔

انٹری پرمٹس کیلئے درکار دستاویزات

درخواست دہندگان کو خدمت کے لیے پاسپورٹ کی کاپی، ایک رنگین تصویر اور تصدیق شدہ اہلیت کے سرٹیفکیٹ درکار ہیں تاہم اضافی دستاویزات کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

نیا ویزا کیوں اہمیت کے حامل ہے؟

ماہرین کے مطابق ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے روزگار کی تلاش کے لیے ملک میں داخل ہونا آسان ہو جائے گا۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ مزید غیر ملکیوں کو ملک میں آتے ہوئے اور کام کی تلاش کے دوران یہاں پر بستے ہوئے دیکھیں گے۔

بزنس انٹری ویزا کيا هے؟
انٹری پرمٹ کی ایک اور قسم سرمایہ کاری کے مواقع کے لیے هے جهاڼ سنگل انٹری ویزا 60، 90 یا 120 دنوں کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے اسپانسر یا میزبان کی ضرورت نہیں ہے اور یہ سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو متحدہ عرب امارات میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کيلئے مائل کرتا هے.

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button