متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے سفر کیلئے نئے رولز ، مسافروں کو دس چیزوں کا جاننا لازمی ہے

خلیج اردو
11 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے منگل کے روز یو اے ای سفر کے خواہاں مسافروں کیلئے نئے رولز کا اعلان کیا ہے۔

اتھارٹی نے کہا کہ جن مسافروں نے متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ کرونا ویکسین لی ہیں وہ اپنی تفصیلات اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حکام کے پاس رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

1( آنے والے افراد کیلئے رجسٹریشن آئی سی اے ایپلیکیشن اور ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنی اور پاسپورٹ کی تفصیلات ، متحدہ عرب امارات میں رہائش کا پتہ ، ویکسین کی تفصیلات اپ لوڈ کرنا اور دستاویزات منسلک کرنے کا آغاز کرنا چاہیے۔

2( مسافر 15 اگست سے رجسٹریشن شروع کر سکتے ہیں۔

3) اس عرصے کے دوران مسافروں کی محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آئی سی اے متحدہ اسمارٹ پر یا ویب سائٹ www.smartservices.ica.gov.ae پر اپنی رجسٹریشن رجسٹر کریں۔

4) ویکسینیشن سرٹیفکیٹ رجسٹر کرنا ان مسافروں کیلئے آپشنل ہے جو متحدہ عرب امارات میں ویکسین وصول کرنے والوں کیلئے دستیاب ہوئے فوائد سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

5) متحدہ عرب امارات میں منظور شدہ ویکسین کے صرف سرٹیفکیٹس کو درست مانا جائے گا اور تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ الحوسن ایپ پر دکھائے جائیں گے۔

6) الحوسن ایپ کو نئی خصوصیات کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اپ ڈیٹ شدہ ایپ صارفین کی ‘گرین کارڈ پروٹوکول’ کی حیثیت کو ظاہر کرتی ہے جو پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج اور ویکسینیشن کی حیثیت پر مبنی ہے۔

7) ایپ میں تین رنگ ہیں جن میں سبز ، سرمئی اور سرخ شامل ہیں۔ سبز کا مطلب ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے ہے اور ویلیڈ ہے۔ گرے کا مطلب ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتیجہ کی میعاد ختم ہوچکی ہے جبکہ سرخ کا مطلب ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہے۔

8) اتحاد ایئرویز پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے مسافروں کو صرف اس صورت میں سفر کی اجازت دیتی ہے جب وہ ابوظہبی میں ٹرانزٹ کر رہے ہوں۔ اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ صرف ٹرانزٹ مسافر ہی پرواز کر سکتے ہیں۔ استثنیٰ صرف سفارت کاروں ، متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور گولڈن رکھنے والوں کیلئے ہے۔

9) بیرون ملک پھنسے مسافر جو دبئی کے ویزا ہولڈر ہیں ، اب اتحاد ایئرویز کے ذریعےابوظہبی پرواز کر سکتے ہیں۔

10) بھارت ، پاکستان ، سری لنکا اور نیپال سمیت دیگر ممالک سے دبئی جانے والوں کیلئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی اب ضرورت نہیں ہے۔ یہ استثنیٰ صرف دبئی کیلئے ہے باقی اماراتوں کیلئے نہیں ہے۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button