متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: گاڑیوں پراسٹنٹ کرنے اور خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کرنے والے کار سواروں کے خلاف مہم کا آغاز

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی امارات راس الخیمہ کی خطرناک اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے کار سواروں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے۔

راس الخیمہ میں ایک ماہ کے لیے شروع کی جانے والی مہم کا مقصد روڈ سیفٹٰی کو بڑھانا ہے جس کے لیے عوام کے درمیان ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، اس مہم کے دوران خاص طور پر ایسے ڈرائیوروں کو پکڑا جا رہا ہے جو رات کے وقت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ اور اسی مہم کے تحت پیر کے روز پولیس نے 6 گاڑیاں ضبط کر لیں۔

راس الخیمہ پولیس کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہ بن الوان ال نعومی کا کا کہنا تھا کہ اس مہم کے دوران ضبط کی گئی گاڑیاں ان کے مالکان کی جانب سے بہت لاپرواہی اور خطراناک طریقے سے چلائی جارہی تھیں جس دوسروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہونے کا خطرہ تھے۔

راس الخیمہ پولیس کے سنٹرل آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل برگیڈیئر جنرل ڈاکٹر محمد سعید الحمیدی کا کہنا تھا کہ یہ مہم پورا ایک مہینے جاری رہے گی اور خاص طور پر رات کے وقت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے تمام افراد کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

الحمیدی نے مہم کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اس انسپیکشن مہم کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو امارات کے دور دراز کے علاقوں کے اندرونی اور بیرونی سڑکوں پر انسپیکشن کریں گیں۔

انہوں نے تیز رفتاری اور اسٹنٹس کرنے والے ڈرائیوروں کو وراننگ جاری کرتے ہوئے کہا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

برگیڈیئر الحمیدی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ریلیوں میں شرکت کرنے، گاڑیوں سے کرتب دیکھانے، یا ایسی کرتبوں کو دیکھنے کے لیے اکٹھے ہونے اور انکی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈٰیا پرشائع کرنے افراد کے خلاف قانونی کاروائی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے طریقے سے گاڑی چلانا جس سے ڈرائیور کی خود کی زندگی یا کسی دوسرے زندگی خطرے میں پڑنے کا اندیشہ ہو یا سرکاری یا نجی املاک کو نقصان کا خطرہ ہو تو اس کی سزا 2 ہزار درہم جرمانہ 23 بلیک پوائنٹ اور 60 دن کے لیے گاڑی کی ضبطگی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button