خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا تارکینِ وطن کے لئے خوش آئند فیصلہ

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے وہ تارکینِ وطن جو رہائشی ویزا رکھتے ہوں مگر چھ ماہ سے زائد یو اے ای سے باہر رہے ہوں ان کے لئے قانون میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

دوبارہ ملک میں داخلے کے لئے تارکینِ وطن نیشنل ایڈوانس انفارمیشن سینٹر (این اے آی سی) سے ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق تارکینِ وطن کا رہائشی ویزا ویلڈ ہونا لازم ہے۔ درخواست کنندہ اسمارٹ سروس ایپلیکیشن کے ذریعے درخواست دے سکتا ہے۔ درخواست کنندہ درخواست کا جواب آنے تک انتظار کرے گا اور درخواست کی منظوری کے بعد ہی وہ متحدہ عرب امارات میں واپسی ٹکٹ بک کروا سکتا ہے۔

درخواست رد ہونے کی صورت میں تارکینِ وطن کا ایجنٹ آین اے آی سی سے فون پر رابطہ کر سکتا ہے۔ ائر لاینز کو ھدایت دی گئی ہے کہ وہ مطلوبہ معلومات کی جانچ کے بعد ہی بورڈنگ پاس جاری کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button