متحدہ عرب امارات

کویڈ 19 کو کنٹرول کرنے میں متحدہ عرب امارات کے لیڈر شپ کی بہترین حکمت عملی دنیا بھر کے لئے مثال ہے : چیئر مین محکمہ صحت شیخ عبداللہ بن محمد آل حامد

(ابو ظہبی ) شیخ عبد اللہ بن محمد آل حامد چیئر مین محکمہ صحت ابو ظہبی نے کہا ہے کہ کویڈ 19 کو موثر انداز سے کنٹرول کرنے میں متحدہ عرب امارات کے رہنماوں کی بہترین حکمت عملی کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی جس سے کویڈ 19 کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی۔ چیئر مین محکمہ صحت ابو ظہبی شیخ عبداللہ بن محمد آل حامد نے کہا ہے کہ ابو ظہبی کے کرون پرنس اور یو اے ای عسکری فورسز کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے احکامات کی روشنی میں ابو ظہبی ہیلتھ کئیر سسٹم کو زیادہ موثر بنایا گیا جس سے کویڈ 19 کی وبائی صورتحال میں ہر شہری کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ۔۔

ال حامد کا مذید کہنا تھا کہ کویڈ 19 کو موثر انداز میں کنٹرول کرنے کی سب سے بڑی وجہ متحدہ عرب امارات کے لیڈر شپ کی بہترین حکمت عملی تھی جس سے نہ صرف محکمہ صحت کو سہولیات مہیا کی گئی بلکہ ہر شہری کے صحت کی حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ۔۔

آل حامد نے چیئرمین ابو ظہبی ایکزیکٹیو آفس اور ممبر ایکزیکٹیو کونسل شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ محکمہ صحت میں بروقت انتظامات مکمل کرنے سے کرونا وباء کے پھیلاو کو روکنے میں مدد ملی ۔آل حامد کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں میں اعلی معیار کی سہولیات کو ممکن بنانے کے ساتھ مریضوں کو بہترین طبی اعلاج بھی فراہم کیا گیا جس سے اسپتالوں میں کرونا مریضوں کی تعداد روز بروز کم ہوتی جارہی ہے جو لیڈر شپ کی بہترین حکمت عملی کا ثبوت ہے ۔۔

آل حامد نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا نیشنل ڈیسانفکسن پروگرام اختتام پذیر ہوگیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔۔

کویڈ 19 کی وبائی صورتحال میں متحدہ عرب امارات کی لیڈر شپ کی بہترین حکمت عملی باقی دنیا کے لئے مثال ہے جس پر عمل کر کے اس آنجہانی صورتحال سے نکلا جاسکتا ہے ۔

آل حامد نے نیشنل ایمرجنسی کرائسز اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ہیلتھ کیئر ورکرز اور عام لوگوں کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے وبائی صورتحال میں نیشنل ڈیسانفکشن پروگرام کو مکمل کیا گیا جس سے زیادہ تعداد میں لوگ صحت یاب ہوئے اور کرونا وائرس کو مزید پھیلانے سے روکا گیا ۔۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button