متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی نئی ایئرلائنز نے اپنی پہلی پرواز کی منزل کا اعلان کر لیا

خلیج اردو
30 دسمبر 2020
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کی نئی ایئرلائن ویز ایئرابوظبہی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پہلی پرواز ایتھنز کیلیے کرے گی۔ پہلی پرواز ابوظبہی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 15 جنوری کو شروع ہو گی اور صرف 129 درہم کا ٹکٹ ہوگا۔ ایئرلائن کے مطابق 4 فروری سے وہ وبظبہی سے تیسالونکی کیلیے 149 درہم میں پرواز کرے گی۔

ایئر لائن کے منجنگ ڈائریکٹر کیز ون سشیک کا کہنا ہے کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں اور ابوظبہی کی سب سے کم قیمت میں 15 جنوری سے پروازوں کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا ہمارا نیٹ ورک تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کیلیے ہم حکومت کے مشکور ہیں۔ ہم مکمل تیار ہیں اور جہازوں اور عملے کی مکمل تربیت اور پریکٹس ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button