متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: بجلی کی تاریں چوری کرنے والے 2 ایشیائی باشندے گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

ام القواین پولیس نے زیر تعمیر عمارتوں سے بجلی کی تاریں چوری کرنے اور پھر انہیں غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں دو ایشیائی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

ام القواین پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل سعید عبید کا کہنا تھا کہ بجلی کی تاروں اور کیبلز کی چوری کی حوالے سے پولیس کو متعدد بار شکایات موصول ہو چکی تھیں۔ ان شکایات کے موصو ہونے کے بعد پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے پولیس اور سی آئی ڈی کے اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔

اس ٹیم نے حال ہی میں ہونے والی چوری کے 48 گھنٹوں کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان میں سے ایک کے قبضے چوری شدہ اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔

گرفتار کے بعد ملزم نے اعتراف کر لیا کہ اس نے چوری کی گئی تاریں ایک کباڑیے کو فروخت کر دی تھیں۔ جس کے بعد کباڑیے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ کرنل عبید نے فیکٹری مالکان کو کسنٹریکشن سائٹس پر سخت سیکیورٹی نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ایسی چوریوں سے محٖفوظ رہا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button