متحدہ عرب امارات

غیر قانونی طور پر بجلی کے تار فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار کر لیے گئے

خلیج اردو
24 جون 2021
ام القوین : ام القوین پولیس نے دو ایشائی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے جو غیر قانونی طور پر چوری شدہ تار فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث تھے۔

ام القوین پولیس کے ڈائریکٹر کریمنل انویسٹیگشن کرنل سعید عبید نے کہا ہے کہ برقی تاروں اور کیبلزکی چوری سے متعلق بہت سی شکایات موصول ہو چکیں تھیں۔

پولیس نے شکایت پر جلدی سے عمل کیا اور ایک ٹیم بنا کر جس میں سی آئی ڈی اور کرائم سین ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار موجود تھے ، تحقیقات کیں۔

ٹیم نھے صرف 48 گھنٹوں میں مجرمان کی نشاندہی کرکے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے چوری شدہ مواد کو ریکور کیا گیا۔

ملزمان نے پولیس تحقیقات کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ۔

کرنل عبید نے کممنی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ سیکورٹی سخت کریں تاکہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button