متحدہ عرب امارات

ام القیوین پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیے جانے والے جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ام القیوین امارات کی پولیس کے جنرل ہیڈکوارٹرز کی جانب سے 5 ستمبر سے 9 ستمبر تک ٹریفک کے جرمانوں میں 50 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تاہم، پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ فیڈرل ٹریفک قانون کے آرٹیکل 1، اے بی میں بیان کردہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو اس فیصلے میں شامل نہیں کیا گیا۔ جیسا کہ اس طرح سے ڈرائیونگ کرنے جس سے ڈرائیور اور دوسروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو۔

مزید برآن، گاڑی کے انجن اور چیسس میں تبدیلی کرنے جیسی خلاف ورزیوں کو بھی اس فیصلے میں شامل نہیں کیا گیا۔

اس کے علاوہ اٹارنی جنرل کی 2020 کی قرار داد نمبر 38 میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے درج احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کو اس بھی رعایت میں شامل نہیں کیا گیا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button