متحدہ عرب امارات

دبئی نے نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا

 

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے نئے سال موقعے پر دبئی میں جشن اور تقریبات کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا۔

تقریبات کے لیے درج ذیل پابندیاں عائد کی گئی ہیں:

نجی اور خاندانی تقریبات صرف 30 افراد تک محدود ہوں گیں۔

تقریبات کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔

ان قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

خلاف ورزی کرنے والے میزبان پر 50 ہزار درہم جرمانہ جبکہ مہمانوں پر فی کس 15 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے جگہ کی پیمائش کی جائے تاکہ ہر شخص تقریبا 4 مربع میٹر جگہ گھیر سکے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق حکام اس دوران انسپیکشن کرے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button