متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کو سوشل میڈیا پر شکریہ کے 2 ہزار پیغامات موصول ہوئے

ٹوئیٹر، فیسبک اور انسٹاگرام پر دبئی پولیس کے پیجز پر لوگوں کے ساتھ 4 اشاریہ 83 ملین بار لوگوں سے رابطہ یا بات چیت کی گئی

 

خلیج اردو آن لائن: دبئی پولیس کی جانب سے اس سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران  سوشل میڈٰیا پر 11 ہزار سے زیادہ انکوائریاں کی گئی ہیں۔ تاہم شہرویں کی جانب سے  پولیس کو سوالات اور وضاحتوں کے علاوہ دو ہزار کے قریب تھینک یو کے پیغامات بھی بھیجے گئے۔

دبئی پولیس میں کمیونٹی ہیپیئنسی کے ڈائریکٹر بریگیڈ خالد علی شوہیل نے بتایا کہ انہوں نے رواں سال جنوری سے جون تک کل 11 ہزار 685 انکوائریوں کا جواب دیا۔ ان 11 ہزار انکوائریوں میں عام سوالات، عام امداد کی درخواستیں، ٹریفک اور جرائم سے متعلق انکوائری، سروسز سے متعلق شکایات اور فیڈ بیکس شامل تھیں۔

تاہم ان انکوائریوں کے علا  دبئی پولیس کے آن لائن فالوورز کی جانب سے 2 ہزار 710 شکریہ کے پیغامات بھی بھیجے گئے ہیں۔

مزید برآں ٹوئیٹر، فیسبک اور انسٹاگرام پر دبئی پولیس کے پیجز پر لوگوں کے ساتھ 4 اشاریہ 83 ملین بار لوگوں سے رابطہ یا بات چیت کی گئی۔

برگیڈیئر کے شوہیل کا کہنا تھا کہ” پچھلے سات سالوں میں لوکل اور وفاقی حکومتی ڈیپارٹؐمنٹ کی سطح پر اس سیکشن نے بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ سب دبئی پولیس کی عام لوگوں سے کے ساتھ رابطے کے ذرائع بڑھانے اور انکی فیڈبیک لینے اور شکایات سننے خواہش کا نتیجہ ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button