متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے درمیان شاندار مستقبل کیلئے شراکت داری پر اتفاق ہوگیا

خلیج اردو
16 ستمبر 2021
لندن : متحدہ عرب امارات اور برطانیہ پرعزم شراکت دوروں کی حیثیت سے مستقبل کیلئے کام کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کیلئے وسعتوں پر مبنی تعلقات کی بنیاد کیلئے آغاز ہے۔

اس شراکت داری کیلئے دونوں ممالک کیلئے سالانہ سٹریٹیجک مذاکرات ہوں گے۔ آج ڈاوننگ اسٹریٹ پر ملٹری گارڈ آف آنر اور دونوں ممالک کے کاروباری شخصیات کے ایک استقابلیہ پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان کی میزبانی کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے کاروباری شراکت داری ہے اور 2020 میں دوطرفہ تجارت کا حجم 12 بیلین پاؤنڈ تھا۔

شیخ محمد کے دورے کے ایک حصے کے طور پر برطانیہ کے سرمایہ کاری دفتر اور یو اے ای کے مبادلہ انوسٹمنٹ کمپی کے درمیان ساورن انوسٹمنٹ پارفٹنرشپ ایس آئی پی پر دستخط ہونا شامل ہے۔ اس معداہدے سے برطانیہ بھر میں لائف سائنسس ، ٹیکنالوجی، انرجی ٹرانزیشن اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنا شامل ہے۔

اس معاہدے کے دوران جونسن اور شیخ محمد موجود ہون گے۔ معاہدے سے بڑی سطح پر نوکریاں ملیں گی اور دونوں ممالک کے صاف توانائی کے اہداف کو پورا کیا جائے گا۔

اس سمیت اضافی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے جس میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بلڈر سٹی فائبر میں 500 ملین کی سرمایہ کاری شامل ہے ، جو ایک تیز رفتار براڈ بینڈ کے رول آؤٹ کیلئے ہے۔ یہ سرمایہ کاری سٹی فائبر کے بڑے سرمائے میں اضافے کا ایک حصہ ہے جو شہری اور دیہی علاقوں میں 8 ملین گھروں تک 4 بلین یورو کے مکمل فائبر پہنچائے گی جس سے ایک اندازے کے مطابق 10 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی اور ملک بھر میں معاشی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا۔

یوکے ایکسپورٹ فنانس (یوکے ای ایف) شارجہ میں متحدہ عرب امارات کی انوائرمنٹ مینجمنٹ کمپنی بیع کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے 31 ملین پونڈ کلین گروتھ قرضہ کا اعلان بھی کر رہا ہے۔

جانسن نے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ ایک طویل اور درخشاں تاریخ رکھتے ہیں لیکن جمعرات کے معاہدے کے ساتھ ہم مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ملکر کام کرنے سے ہماری قومیں مستقبل کی صنعتوں میں سب سے آگے ہوں گی اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور خوشحالی کو فروغ دینے میں مدد مددگار ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات اور برطانیہ غیر قانونی کیپٹل فلو سے نمٹنے کیلئے بھی شراکت داری شروع کریں گے ۔ حکام نے مزید کہا کہ دونوں حکومتیں منی لانڈرنگ ، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کالا دھن سے متعلق دیگر مسائل کو کم کرنے اور ان سے نمٹنے کیلئے مشترکہ ایکشن پلان تیار کریں گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button