متحدہ عرب امارات

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی شیخ خلیفہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرے گی

خلیج اردو
ابوظبہی : آج بیس مئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی متحدہ عرب امارات کے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صبح نو بجے اقوام متحدہ کے اراکین اور مستقل مندوبین کی جانب سے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے متحدہ عرب امارات کے اس عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اسی روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا پرچم سرنگوں رہے گا۔

رکن ممالک، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پانچ علاقائی گروپوں کے سربراہان اور امریکی مستقل نمائندہ اس موقع پر میزبان ملک یو اے ای کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنے اور شیخ خلیفہ کی میراث اور کامیابیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بیانات دیں گے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کی جانب سے جاری بیان میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر النہیان خاندان، متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button