متحدہ عرب امارات

دنیا متحدہ عرب امارات کے قومی دن کو عالمی یوم مستقبل کے طور پر منائے گی ، شیخ محمد

خلیج اردو
25 نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے جمعرات کو ٹویٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی معاملات (یونیسکو) نے متفقہ طور پر یو اے ای کے قومی کو چن لیا ہے جس پر وہ اسے مستقبل کے دن کے طور پر منائیں گے۔

یو اے ای کے قومی دن پر ہی دنیا بھر کے ممالک آنے والی نسلوں کیلئے منصوبہ بندی کر کے اس دن کو منائیں گے۔

نائب صدر شیخ محمد نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات کو مستقبل کیلئے ایک ملک کے طور پر شناخت اس کی دور اندیشی اور منصوبہ بندی کے ، تسلیم کیا گیا ہے

اس شناخت کے بعد ہم پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو مزید دوام دیں اور مستقبل کا اندازہ لگانے، تبدیلیوں کے ساتھ اپنی ترقی کی رفتار برقرار رکھنے اور مختلف مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے ایک عالمی ماڈل بنیں تاکہ ہر سال ہمارا ملک بڑا اور بہتر ہوتا جاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا قومی دن ہر سال 02 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس سال 1971 کو مختلف اماراتوں کے حکمرانوں نے ملکر یو اے ای کی بنیاد رکھی تھی۔

اس اتحاد کو اس بار پچاس سال مکمل ہونے جارہے ہیں۔ اس موقع کو منانے کیلئے ملک کے صدر شیخ خلیفی بن زید النہیان نے اسے دی ایئر آف 50 قرار دیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button