خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: چند سو درہم کمانے والا نیپالی ورکر محزوز ڈرا سے راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ماہانہ 13 سو درہم کمانے والے نیپالی شہری کی قسمت محزوز ڈرا نے کھول دی، جس نے محزوز ڈرا میں 10 ملین درہم کا انعام جیت لیا۔

امارات میں کار واشر کے طور پر کام کر کے ماہانہ 13 سو درہم کمانے والا نیپالی شہری محزوز ڈرا کے ذریعے 10 ملین درہم کا مالک بن گیا۔

جیتنے والے 31 سالہ بھرت کا کہنا ہے کہ اس کی جیت کے ساتھ اس کی پہلی ترجیح اپنے خاندان کی خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔

بھرت کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی بھارت کے شہر نئی دہلی میں میں زیر علاج ہے، ایک سرجری کے دوران وہ فالج کا شکار ہو گیا تھا اور اس کی سماعت ختم ہوگئی تھی۔ لکی ڈرا میں جیتی گئی رقم سے اب وہ اس کا بہتر علاج کروا سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 سال قبل دبئی پہنچنے کے بعد، ان کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ وہ اپنے 25 سالہ بھائی کا علاج جاری رکھ سکیں جو دماغ کے ٹیومر میں مبتلا ہے۔

بھرت کے والد بھارت میں ڈرائیور ہیں اور باپ بیٹے دونوں مل کر طبی اخراجات اٹھا رہے ہیں، اس کے علاوہ بھرت اپنے 5 سالہ بیٹے اور 2 سالہ بیٹی کا مستقبل بھی محفوظ بنانا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button