خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی مشترکہ مشقیں ‘آئرن ڈیفنڈر 22’ شروع ہوگئیں

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی بحری افواج اور امریکی بحریہ کی مرکزی کمان کے درمیان سالانہ دو طرفہ تربیتی مشقیں ‘آئرن ڈیفنڈر 22’ شروع ہوگئی ہیں۔

وزارت دفاع کےاعلان کے مطابق 23 جون تک جاری رہنے والی مشترکہ مشقوں کا مقصد آپریشنز کو انجام دینے میں کارکردگی اور جنگی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے فوجی تجربات کے تبادلوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے درمیان فوجی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

آئرن ڈیفنڈر 22 مشقیں یو اے ای۔ یو ایس اے بحری افواج کے مشترکہ تربیتی منصوبوں اور پروگرامزکے تحت ہورہی ہیں جن کامقصد مشترکہ آپریشنز کے شعبہ میں مہارتوں کا تبادلہ اور فوجی تعاون کو بڑھاتے ہوئے دونوں ممالک کی مسلح افواج کی سرگرمیوں میں کارکردگی کو مضبوط بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button