خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات، نیا ویزہ سسٹم 3 اکتوبر سے نافذ کرنیکا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹم و پورٹس سیکورٹی نےنیا ویزہ سسٹم آئندہ ماہ3 اکتوبرسے نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نئے سسٹم کے تحت تنخواہ دارملازمین، خود ملازمت کرنے والے، کمپنیوں میں سرمایہ کاروں یا شراکت داروں کو 5 سال کے لیے اسپانسر کے بغیر ویزہ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔گرین ویزہ ہولڈر اپنے خونی رشتے داروں کی کفالت کرسکتے ہیں۔الامارات الیوم کے مطابق وفاقی اتھارٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں غیرملکیوں کے داخلے اوررہائش سے متعلق نئے ضوابط 3 اکتوبر2022سے نافذ کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button