خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا گولڈن اقامہ رکھنے والوں کیلئے اہم سہولت کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی حکومت نے گولڈن اقامہ رکھنے والوں کیلئے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولڈن اقامہ ہولڈرز اب اپنے زیر کفالت بھائیوں کو بھی اقامے میں شامل کر سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کی حکومت کا کہنا ہے کہ جس طرح گولڈن اقامہ میں اہل و عیال اور والدین کو شامل کیا جا سکتا ہے، اسی طرح اپنے زیر کفالت بھائیوں کو بھی اس کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

گولڈن اقامے کی میعاد 10 برس ہے اور یہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور منفرد ذہنی و تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کو دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button