خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 3 ہزار ٹن خوراک دینے کا اعلان کر دیا

خلیج اردو: پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونیوالی تباہی کے پیش نظر حسب معمول متحدہ عرب امارات نے برادر ملک ہونیکا ثبوت دے دیا اور اماراتی صدرشیخ محمد بن زید کی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان کو ہر مدد فراہم کرانے کی ہدایات کے پیش نظرپاکستان کو 3 ہزار ٹن امدادی خوراک دینے کا اعلان کر دیا-

امدادی خوراک کے ساتھ میڈیکل سپلائیز، ٹینٹ اور شیلٹر بھی پاکستان بھجوانے کے احکامات جاری کئے اور ساتھ ہی یو اے ای کی ریلیف ٹیمیں بھی پاکستان بھیجنے کی ہدایت کی جو سیلاب متاثرین کی امداد میں پاکستانی اداروں کی مدد کریں گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button