خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی جانب سے زمبابوے کو 50 ٹن غذائی اشیاء فراہم کردی گئیں

خلیج اردو۔ متحدہ عرب امارات نے زمبابوے کے ہزاروں خاندانوں اورمعاشرے کے کمزور افراد بشمول خواتین، بچے اور بوڑھوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 50ٹن غذائی اشیاء سے لدا ایک طیارہ زمبابوے بھیج دیا ہے۔

زمبابوے میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر جاسم محمد القاسمی نے کہا کہ زمبابوے کے لیےغذائی امداد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے افریقی ممالک کی مدد اور انسانی بحرانوں کے خاتمے کے لیے انسانی ہمدردی کا کردارواضح ہوتا ہے۔

القاسمی نے کہا کہ زمبابوے ان ممالک میں شامل ہے جنہیں متحدہ عرب امارات کی طرف سے کووڈ19 کی وبا پر قابو پانے کے لیے سب سے پہلی غذائی امداد اور 800 سے زیادہ طبی کارکنان بھیجے گئے تھے-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button