خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: شائقین فلم کے لیے اہم اعلان، سنیما سینسر شپ ختم

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے سنیما سینسر شپ ختم کردی ہے۔ سینسر شپ ختم کیے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کے سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش کے لیے +21 رہٹنگ متعارف کرادی گئی ہے۔

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای نے ملک کے سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش کے لیے سینسر شپ ختم کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی آفس نے سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش کے لیے +21 کیٹیگری متعارف کرادی ہے۔

بنیادی طور پر +21 کیٹگری کے معنی یہ ہیں کہ اب شائقین فلم سنیما گھروں میں 21 سال سے زائد عمر کے افراد فلموں کا انٹرنیشنل ورژن دیکھ سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ سنیما گھروں میں داخل ہونے والے افراد کی عمریں 21 سال اور اس سے زائد ہوں۔

اب تک متحدہ عرب امارات کے سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش سینسر کر کے کی جاتی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button