خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: پولیس نے 67 مقامات پر منشیات فروخت کرنے والے گروہ کے متعدد ارکان کو گرفتار کرلیا۔

خلیج اردو: راس الخیمہ پولیس نے 23 سے 30 سال کی عمر کے کچھ افراد کو گرفتار کرلیا جو شہر کے 67 مقامات پر منشیات فروشی کرنے والے گروہ کے رکن تھے۔

راس الخیمہ پولیس نے کہا کہ گینگ کے ارکان ان علاقوں میں منشیات کی تشہیر اور اسمگلنگ کرتے تھے جہاں وہ سرگرم تھے۔

محکمہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹر کرنل ابراہیم جاسم التونائیجی نے کہا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملنے کے بعد اس گروہ کی نگرانی جا رہی تھی۔

پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ملزمان تک پہنچنے کے لیے اپنا طریقہ کار تبدیل کیا۔ پولیس نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد کر لیں۔

کرنل التونائیجی نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ مشکوک حرکات و سکنات کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کو 999 پر دیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button