خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: راس الخیمہ پولیس نے قیدیوں کے لیے جیل میں لائبریری، کلاس رومزاور کمپیوٹرز کے ساتھ سوشل کلب کا آغاز کرلیا۔

خلیج اردو: راس الخیمہ پولیس کے تعزیری اور اصلاحی ادارے نے شیخ سعود بن صقر القاسمی فاؤنڈیشن فار پبلک پالیسی ریسرچ کے تعاون سے قیدیوں کے لیے ایک سماجی کلب کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ثقافتی اور سماجی اقدامات کو ترویج دینا ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر کرنل عبداللہ الحیمر نے وضاحت کی کہ سوشل کلب کا قیام فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں اور تقریبات کی جمایت کرنا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ نئے سوشل کلب میں روایتی اور الیکٹرانک پبلک لائبریری، کمپیوٹر اور کلاس روم شامل ہوں گے۔ کلب قیدیوں کے فائدے کے لیے مختلف تقریبات، پروگراموں، سماجی، ثقافتی اور دیگر سرگرمیاں بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

الحیمر نے نشاندہی کی کہ اس طرح کے سوشل کلبز کی موجودگی ادارے کے قیدیوں کے لیے ثقافتی اور سماجی تعاون کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گی، جس سے وہ اپنے فارغ وقت کو فائدہ مند طریقے سے خرچ کر سکیں گے جو ان کے علم میں اضافہ اور تنوع میں معاون ثابت ہو گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button