خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

یو اے ای کے 12 ٹریفک جرمانے جو آپ کو گاڑی سے متعلق مختلف قسم کی خلاف ورزیوں پر ہو سکتے ہیں۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کے استعمال کے حوالے سے کئی قوانین موجود ہیں، جن میں بڑی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور بلیک پوائنٹس کی وضاحت کی گئی ہے۔ ان میں کچھ خلاف ورزیاں اتنی سنگین ہیں کہ ان پرگاڑی بھی ضبط ہو سکتی ہے۔

یہاں آپ کو ان خلاف ورزیوں بارے جاننے کی ضرورت ہے:

ہارن یا گاڑی کا ریڈیو پریشان کن طریقے سے استعمال کرنے پر 400 درہم جرمانہ، 4 بلیک پوائنٹس ہیں۔

دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنا یا کسی چیزمیں مشغول ہونا: 800 درہم جرمانہ، 4 بلیک پوائنٹس کا باعث بن سکتا ہے۔

10 سال سے کم یا 145 سینٹی میٹر سے چھوٹے بچوں کو گاڑی کی اگلی سیٹ پر بٹھانے پر آپکو درہم 400 جرمانہ ہوسکتا ہے۔

گاڑی میں 4 سال سے کم عمر بچوں کے لیے چائلڈ سیٹیں ٹھیک نہ کرنے پر درہم 400 جرمانہ ہے۔
ڈرائیور یا مسافروں میں سے اگر کوئی سیٹ بیلٹ نہ باندھے تو اس پر 400 درہم جرمانہ، 4 بلیک پوائنٹس سزا ہے۔

حفاظتی اقدامات کی تعمیل نہ کرنے والی گاڑی پر درہم 500 جرمانہ ہے

بغیر اجازت گاڑیوں پر جملے لکھنا یا اسٹیکرز لگانا درہم 500 جرمانہ کروا سکتا ہے۔

ٹنٹنگ کی اجازت شدہ فیصد سے زیادہ کرنے پر1,500 جرمانہ ہے۔

بغیر اجازت گاڑی کے انجن یا چیسس میں ترمیم کرنے پر1,000 درہم جرمانہ، 12 بلیک پوائنٹس اور 30 ​​دن کی گاڑی ضبطگی کی سزا ہے۔

معیاد ختم شدہ ٹائروں کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے پر 500 درہم جرمانہ، 4 بلیک پوائنٹس اور 7 دن کیلئے گاڑی ضبطگی ہے۔

اگر گاڑی کی لائٹس کام نہیں کر رہی ہیں تو درہم 400 جرمانہ، 6 بلیک پوائنٹس مل سکتے ہیں-
بغیر اجازت گاڑی کا رنگ تبدیل کرنے پر درہم 800 جرمانہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button