متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک رولز: غیر ضروری ہارن بجانا، اونچی آواز میں کار ریڈیو سننے سمیت 12 ٹریفک خلاف ورزیاں جس پر آپ کو مختلف جرمانے ہو سکتے ہیں

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کو ایک قیمتی پراپرٹی سمجھا جاتا ہے۔ ہیں۔ 2022 کی پہلی ششماہی میں 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں ملک میں آٹو موٹیو کی مجموعی مارکیٹ میں 9.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

تاہم گاڑیاں چلانا بھی ایک ذمہ داری ہیں۔ ڈرائیوروں پر لازم ہے کہ وہ ٹریفک کے تمام متعلقہ قوانین کی پاسداری کریں۔ متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کے استعمال پر کئی قوانین موجود ہیں جن میں بڑی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور بلیک پوائنٹس لائنسس میں درج کیے جاتے ہیں۔

 

ذیل میں خلاف ورزیوں اور اس پر سزاؤں کی تفصیل دی گئی ہے جن میں کچھ خلاف ورزیاں اتنی سنگین ہیں کہ آپ کی گاڑی ضبط کر لی جاتی ہے۔

 

ہارن بجانا یا گاڑی کا ریڈیو اتنا بلند آواز میں بجانا کہ دوسروں کو پریشان کرے: 400 درہم جرمانہ اور 4 بلیک پوائنٹس کی سزا ہوگی۔

ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنا یا خود کو دوسرے چیزوں میں مشعول کرنا: 800 درہم جرمانہ اور لائنسس پر 4 بلیک پوائنٹس ہوں گے۔

10 سال سے کم یا 145 سینٹی میٹر سے چھوٹے بچوں کو گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھانے پر 400 جرمانہ ہوگا۔

گاڑی میں 4 سال سے کم عمر بچوں کے لیے چائلڈ سیٹیں ٹھیک نہ کرنے پر 400 جرمانہ ہوگا،

ڈرائیور یا مسافروں میں سے اگر کسی نے سیٹ بیلٹ نہ باندھا ہو تو400 درہم جرمانہ اور لائنسس میں 4 بلیک پوائنٹس کی سزا ہوگی۔

حفاظتی اقدامات کی تعمیل نہ کرنے والی گاڑی چلانے ،بغیر اجازت گاڑیوں پر جملے لکھنا یا اسٹیکرز لگانے پر 500 درہم جرمانہ ہوگا۔

 

ٹنٹنگ کی اجازت شدہ فیصد سے تجاوز پر 1,500 جرمانہ ہوگا۔

بغیر اجازت گاڑی کے انجن یا چیسس میں تبدیلی پر 1,000 درہم جرمانہ ہوگا، 12 بلیک پوائنٹس اور 30 ​​دنوں کیلئے گاڑی ضبط ہوگی۔

زائد المعیاد ٹائروں کے ساتھ ڈرائیونگ پر 500 درہم جرمانہ، 4 بلیک پوائنٹس اور 7 دن کیلئے گاڑی ضبط کی جائے گی۔

اگر گاڑی کی لائٹس کام نہیں کر رہے تو 400 درہم جرمانہ، 6 بلیک پوائنٹس ہوگا۔

بغیر اجازت گاڑی کا رنگ تبدیل کرنے پر 800 درہم جرمانہ ہوگا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button